Skip to main content

Posts

مکہ پاک

 *سعودی عرب/مکہ مکرمہ کے بارے میں حیران کن معلومات*   1-: یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا هے۔۔۔ 2-: یہاں کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہے اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ھی کرتی هیں مگر پردے میں رہ کر۔۔۔ 3-: یہاں کی آبادی 4 کروڑ هے اور کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ هیں۔۔۔ 4-: مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا هے۔۔۔ 5-: یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا هے اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ھوتا هے، اور الحمدلله آج تک کبھی کم نہیں ھوا۔۔۔ 6-: صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ھوتی ھے۔۔۔ 7-: مکہ کے اندر کبھی باھمی جھگڑا نہیں ھوتا هے۔۔۔ 8- سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے هیں،  سوچو اللہ یہاں سے کتنے لوگوں کے گھر چلا رھا هے۔۔۔ 9-: صرف مکہ میں 70 لاکھ AC استعمال ھوتے ھیں۔۔۔ 10-: یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی پھر بھی دنیا کی ھر چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی هے اور  بے موسم یہاں پر بِکتی هے۔۔۔ 11-: یہاں مک...

بادام کا درخت

میں نے ایک دن خواجہ صاحب سے عرض کیا ’’ہم لوگوں کے دھوکے سے کیسے بچ سکتے ہیں‘‘ فرمایا ’’یہ کام بہت آسان ہے‘ آپ لالچ ختم کر دو‘ دنیا کا کوئی شخص آپ کو دھوکا نہیں دے سکے گا‘‘ میں نے عرض کیا ’’جناب ذرا سی وضاحت کر دیں‘‘۔ فرمایا ’’ ہم دوسروں کے ہاتھوں دھوکا نہیں کھاتے‘ ہمیں ہمارا لالچ دھوکا دیتا ہے‘ آپ اگر لالچی اور کنجوس ہیں تو آپ کو ہر روز دھوکا دیا جائے گا اور آپ روز دھوکا کھائیں گے بھی‘‘ ۔ میں نے عرض کیا ’’ یہ بات لالچ کی حد تک درست ہے کیونکہ لالچی کے طمع کی زبان ہر وقت باہر لٹکی رہتی ہے لیکن کنجوس تو اپنے پیسوں کو ہوا نہیں لگنے دیتا‘ یہ گرہ کھولے گا تو اس کے ساتھ دھوکا ہو گا ناں‘‘۔ فرمایا ’’لالچ اور کنجوسی جڑواں بہنیں ہیں‘ یہ ہمیشہ اکٹھی رہتی ہیں‘ لالچی کنجوس ہوتا ہے اور کنجوس لالچی‘ دنیا کے تمام کنجوس دولت چھپانے کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں‘ یہ ایسے گھونسلے تلاش کرتے رہتے ہیں جہاں یہ اپنے اثاثوں کے انڈے رکھ سکیں‘ ان کی یہ تلاش انھیں فراڈیوں کے پاس لے جاتی ہے‘ فراڈیے انھیں یقین دلا دیتے ہیں‘ ہمارے پاس نہ صرف آپ کا سرمایہ محفوظ رہے گا بلکہ یہ دوگنا اور چار گناہ بھی ہو جائے گا‘ یہ لوگ ان کے...

دنیا میں جو چاہے کرتے رھو لیکن کبھی ماں کے ادب میں کمی نہ کرو

 ابا جی مارنے کے بہت شوقین تھے . ''باپ کی طرف پاؤں کر کے بیٹھتا ہے '' ایک تھپڑ .  ''کھانے میں اتنی دیر لگا دی '' پھر ایک تھپڑ ۔  سارے دن میں کتنے ھی تھپڑ کھانے کے موقع آتے رہتے . اور تو اور ابا جی پڑھے لکھے بھی نہیں تھے. جو سکول میں پڑھ کر آتا, گھر آ کر ابا جی کو پڑھانا میری ذمہ داری تھی . ابا جی کو سبق یاد نہ ھوتا تو بھی دو تھپڑ مجھے ھی پڑتے '' خود کچھ سیکھ کر آئے گا تو باپ کو سکھائے گا ناں '' دادی اماں بتاتی تھیں کہ ابا جی بچپن سے بہت نالائق بچے تھے. کتنی کوشش کر لی لیکن پڑھ کر نہ دیا. ابا جی کو دادی کی بات پر بھی غصہ آتا لیکن ماں تھیں کچھ کہہ نہ پاتے تو مجھے ہی ایک تھپڑ لگا دیتے.   " چل نکل یہاں سے بے غیرت, باپ کی برائیاں کرنے میں لگا ہے. " ابا جی کے اس رویےکی بناء پر اماں میرا بہت خیال رکھتیں.  " ابا جی جب مجھے مارتے اماں بچانے آ جاتیں,،   یا غصے میں '' غلطی اپنی ہے بلا وجہ بچے کے پیچھے پڑے ھیں-''  ہر بار ابا جی مجھے مارتے تو اماں بچانے آ جاتیں .ایک دن میں نے سو چا ابا مارتے ھیں تو اماں بچاتی ھیں جب اماں...

کیاآپ جانتے ہیں.

 کیاآپ جانتے ہیں کہ  انسان کے اب تک کاایجاد کردہ سب سے طاقتور ہتھیار کونسا ہے؟  یہ مت سوچیں کہ یہ ایٹم یا ہائیڈروجن ہے۔ یہ بڑاھتھیار موبائل فون ہے۔  موبائل فون ایک ایسی طاقت ہے جسے کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ یہ اتنا طاقتور ہے کہ:  1- اس نے لینڈ لائن فون منقطع کر دیا  2- اس نے ٹی وی کو مار ڈالا  3- اس نے کمپیوٹر کو ہٹا دیا  4- اس نے گھڑی کو گھومنے سے روک دیا  5- اس نے کیمرے کو بے رنگ کر دیا  6- اس نے ریڈیو کو خاموش کر دیا  7- اس نے ٹارچ بند کر دی  8- اس نے آئینہ کو ناکام بنادیا  9- اخبارات، رسالے اور کتابیں پھاڑ ڈالیں  10- ویڈیو گیم تباہ کر دیے  11- جیب والا پرس تباہ کر دیا  12- ڈیسک کیلنڈر اور نوٹ چھین لیے  13- کریڈٹ کارڈکوختم کردیا  اور سب سےزیادہ نقصان یہ ہے کہ:  1- اس نے بہت سے جوڑوں کو الگ کر دیا ہے  2- اس نے بہت سے خاندانوں کے خاندانی تعلقات کو توڑ دیا ہے 3- طلباء کو بے پرواہ بنا کرانہیں کامیابی کے راستے سے ہٹا کر ہوا کے راستے میں پروں کی طرح کھڑا کر دیاہے۔ 4- ذاتی تخلیے کو بری طرح ...

میری وفات کے بعد

میری وفات کے بعد...  موسم سرما کی ایک انتہائی ٹھٹھرتی شام تھی جب میری وفات ہوئی۔ اس دن صبح سے بارش ہو رہی تھی۔ بیوی صبح ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی۔ ڈاکٹر نے دوائیں تبدیل کیں مگر میں خلافِ معمول خاموش رہا۔ دوپہر تک حالت اور بگڑ گئی۔ جو بیٹا پاکستان میں تھا وہ ایک تربیتی کورس کے سلسلے میں بیرون ملک تھا۔ چھوٹی بیٹی اور اس کا میاں دونوں یونیسف کے سروے کے لیے کراچی ڈیوٹی پر تھے۔ لاہور والی بیٹی کو میں نے فون نہ کرنے دیا کہ اس کا میاں بے حد مصروف ہے اور بچوں کی وجہ سے خود اس کا آنا بھی مشکل ہے۔ رہے دو لڑکے جو بیرون ملک ہیں انہیں پریشان کرنے کی کوئی تُک نہ تھی.  میں میری بیوی گھر پر تھے اور ایک ملازم جو شام ڈھلے اپنے گھر چلا جاتا تھا۔ عصر ڈھلنے لگی تو مجھے محسوس ہوا کہ نقاہت کے مارے بات کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ میں نے اپنی پرانی ڈائری نکالی، بیوی کو پاس بٹھا کر رقوم کی تفصیل بتانے لگا جو میں نے وصول کرنا تھیں اور جو دوسروں کو ادا کرنا تھیں۔  بیوی نے ہلکا سا احتجاج کیا:  ” یہ تو آپ کی پرانی عادت ہے ذرا بھی کچھ ہو تو ڈائری نکال کر بیٹھ جاتے ہیں“ مگر اس کے احتجاج میں پہلے والا یقین نہ...

کیلنڈر کی کہانی

مہینوں کے ناموں کے بعد دنوں کے نام جو انگریزی میں رائج ہیں ان کی وجہ تسمیہ کیا ہے اور اس کے پیچھے کیا نظریہ کا فرما تھا۔اس کی معلومات اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ بالکل اسی سے ملتی جلتی کیفیت دنوں کے ہندی ناموں کی ہے جو ہم عام زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ نام ہندوؤں کے یہاں نہ صرف دیوتاؤں سے وابستہ ہیں بلکہ آج بھی ان کی زندگی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ عربی، عبرانی اور فارسی کے نام : عربی میں دنوں کے نام نمبر شمار کے اعتبار سے ہوتے ہیں سوائے جمعہ اور سبت کے۔ ہفتہ کا پہلا دن ناموں کی ترتیب میں اتوار سے شروع ہوتا ہے۔ اوریہ نام الاحد،الاثنین،الثلاثہ، الاربعہ، الخمیس، الجمعہ اور السبت ہوتے ہیں۔جبکہ فارسی کیلنڈر میں بھی دنوں کے نام نمبر شمار کے مطابق ہیں سوائے جمعہ کے۔اس طرح گنتی اگر اتوارسے شروع کریں تویہ دن یکشنبہ ، دو شنبہ، سہ شنبہ ، چہار شنبہ، پنج شنبہ ،جمعہ اور شنبہ ہوتے ہیں ، جہاں تک یہودی یا عبرانی کیلنڈرمیں دنوں کے نام کا تعلق ہے وہاں بھی دنوں کو عربی کے انداز میں نمبر شمارکے حساب سے جانا جاتا ہے سوائے یوم السبت کے۔جیسے اتوار سے گنتی شروع کریں تویوم ریشون Yom Rishonپہلا دن،یوم شینیYom She...

ہم اگر اس ملک کو جرمنی یا جاپان دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں جاپانیوں اور جرمنوں کی طرح کام کرنا ہوگا ورنہ ہم اسی طرح بھیک مانگتے رہیں گے

 یہ جرمنی کا واقعہ ہے‘ میرے ایک دوست 80 کی دہائی میں جرمنی میں کام کرتے تھے‘ یہ زرعی آلات کی فیکٹری تھی ‘ میرا دوست صبح سات بجے فیکٹری جاتا تھا اور شام پانچ بجے واپس آ جاتا تھا‘ یہ روز کا معمول تھا۔ ایک رات یہ گھر میں بیٹھا تھا‘ فیکٹری سے اس کے جرمن کولیگ کا فون آ گیا‘ کولیگ کو ڈیزائن کی فائل نہیں مل رہی تھی‘ میرا دوست رات کو کولیگ کا فون سن کر حیران رہ گیا‘ وہ جرمن کولیگ اس کے ساتھ دفتر سے گھر گیا تھا چنانچہ اس کا دوبارہ دفتر جانا اور رات دس بجے اسے فون کرنا اچنبھے کی بات تھی ‘ میرا دوست گھر سے فیکٹری چلا گیا۔ وہ فیکٹری پہنچا تو وہ وہاں کا ماحول دیکھ کر پریشان ہو گیا‘ فیکٹری کی تمام لائٹس آن تھیں‘ مشینیں چل رہی تھیں‘ دفتر کھلا تھا اور جرمن مزدور دھڑا دھڑا کام کر رہے تھے‘ میرے دوست نے فائل نکالی‘ اپنے کولیگ کو دی اور اس سے پوچھا ’’تم لوگ یہاں کیا کر رہے ہو‘‘ جرمن کولیگ نے حیرت سے کہا ’’کیا تم نہیں جانتے ہم جرمن شام کے کھانے کے بعد دوبارہ فیکٹری آتے ہیں اور رات بارہ بجے تک کام کرتے ہیں‘‘ میرے دوست کو یہ معلوم نہیں تھا۔ اس نے معذرت کر لی‘ جرمن کولیگ بولا ’’ہم جرمن پورے ملک میں ر...

حلال مال کی فضیلت

 

کعبہ بیت اللہ کا اندرونی منظر

 

Allah ki Shaan

  🌴ایک آدمی نے کسی بزرگ سے پوچھا۔۔۔ میرا اللہ اس وقت کیوں نہیی سنتا جب میں مانگتا ہوں ؟ بزرگ نے مسکرا کر کہا۔۔۔۔۔۔ وہ تیرے گناہوں کی سزا بھی اس وقت نہیی دیتا جب تو کرتا ہے،،،،،👆👆👆👆🧐

سب سے بہتر اور بد تر لوگ

 

*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*

*1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،*  سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83 *2  غصے کو قابو میں رکھو* سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134 *3  دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،* سورۃ القصص، آیت نمبر 77 *4  تکبر نہ کرو،*  سورۃ النحل، آیت نمبر 23  *5  دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،*  سورۃ النور، آیت نمبر 22 *6  لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،*  سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *7  اپنی آواز نیچی رکھا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *8  دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،*  سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11 *9  والدین کی خدمت کیا کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *‏10  والدین سے اف تک نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *11  والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،*   سورۃ النور، آیت نمبر 58 *12  لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،*   سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282 *13  کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،*   سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36 *14  اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،* سورۃ ا...

Dera Ghazi Khan Airport

ڈیرہ غازی خان ائر پورٹ سے پچھلے چند سالوں کے مسافروں کے آمد و روانگی کے شماریات اس میں دیکھا جاسکتا ہے کے ڈیرہ غازی خان ائرپورٹ کو انٹرنیشنل کئے جانے کے بعد کتنے مسافر بیرون ملک سفر کرتے رہے اور کب اسے زوال پزیر کیا جانا شروع ہوا۔۔۔۔!!! ======•=====•======•=====•=====•=== ڈیرہ غازی ائر پورٹ پر (2008-2007) کے دوران 1086 جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئی جس میں ٹوٹل 35,326 مسافروں نے اندرون ملک سفر کیا۔ ======•=====•=====•=====•=====•=== 2008-2009 کے دوران 990 فلائیٹس لینڈ ہوئیں جن میں 55 انٹرنیشنل فلائیٹس شامل ہیں۔ اندرون ملک فلائٹس پر 36,501 افراد نے سفر کیا جب کے انٹرنیشنل فلائٹس پر 2275 افراد نے سفر کیا۔۔۔ٹوٹل 38,776 افراد نے ڈیرہ غازی خان ائرپورٹ استعمال کیا۔ ======•======•=====•=====•====•===• 2009-2010 کے دوران اندرون ملک کی 730 فلائٹس لینڈ ہوئیں جن 39602 افراد نے سفر کیا ۔ 172 انٹرنیشنل فلائیٹس لینڈ ہوئیں جس پر 16,199 مسافروں نے بیرون ملک سفر کیا۔ ٹوٹل 55,801 افراد نے اندرون و بیرون ملک سفر کیا۔ ======•=====•=====•=====•=====•====• 2010-2011 کے دوران اندرون ملک کی 657 پروازوں نے ...